کریمہ بلوچ کون تھی اور اس کی موت بلوچ قوم کی آزادی کی جدو جہد کیلئے ایک بڑا دھچکا کیوں ہے؟



بلوچ سیاسی کارکن اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن کریمہ بلوچ کی لاش کینیڈا کے ٹورنٹو سے برآمد ہوئی ہے، جس کی تصدیق ان کے قریبی ساتھی اور ٹورنٹو میں ہی مقیم سرگرم کارکن جوہر لطیف بلوچ نے ٹوئٹر پر کی۔

ٹورنٹو پولیس 21 دسمبر کو کریمہ کی گمشدگی کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی جبکہ بعدازاں اسی ٹویٹ کے سلسلے میں بتایا گیا کہ ان کا پتہ لگایا جاچکا ہے۔








کریمہ بلوچ نہ صرف بلوچستان سے لاپتہ افراد کی تحریک بلکہ بلوچستان کے حقوق کی تحریک کی رول ماڈل تھیں۔ کریمہ بلوچ نے بلوچ خواتین کو تحریک میں شامل کیا اور ان کی محنت کی وجہ سے آج بلوچ خواتین تحریک میں سرگرم نظر آتی ہیں۔

کریمہ بلوچ کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہیں جبکہ ان کے والد مسقط کے ایک ہسپتال میں نوکری کرتے ہیں۔

2014 میں پاکستانی فورسز نے تمپ میں واقع ان کے گھر کو مسمار کردیا تھا جس کے بعد ان کی والدہ اور دونوں بہنیں کراچی منتقل ہوگئیں تھیں، جبکہ بھائی دبئی میں مقیم ہیں۔

کریمہ بلوچ نے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 2013 میں لانگ مارچ کیا اور جب وہ کوئٹہ آرہی تھی تو سخت سردی اور بارش کے بعد ونکے قافلے پر سریاب تھانے کے قریب فائرنگ بھی ہوئی، مگر کریمہ لوگوں کو ہمت دلائی۔ انہوں نے کینیڈا میں بیٹھ کر تحریک کے لیے جو کام کیا وہ کبھی بھی نہیں بھلایا جاسکتا ہے۔

مارچ 2014 میں بلوچستان میں طلبہ کی سرگرم تنظیم بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے چیئرمین زاہد بلوچ عرف بلوچ خان کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن علاقے سے جبری لاپتہ ہوگئے تھے تو کریمہ بلوچ نے بی ایس او کی سربراہی سنبھالی۔

اگست 2016 میں بلوچستان کے ضلع خضدار میں علیحدگی پسند رہنماؤں بلوچ رپبلکن آرمی کے رہنما براہمداغ بگٹی اور بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ حربیار مری پر ملک دشمنی اور غداری کے الزامات کے تحت پانچ مختلف مقدمات درج کیے تھے، ان مقدمات میں کریمہ بلوچ کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

کریمہ بلوچ کی جدوجہد کے باعث ان کی جان کو پاکستان میں خطرہ تھا تو وہ کینیڈا چلی گئیں مگر وہاں بھی ان کو قتل کردیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا سمیت دیگر سماجی اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے کریمہ بلوچ کے قتل پر دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 



Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی