بلوچستان: صوبہ وسائل سے مالامال مگر عوام بدحال

 


پاکستان کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں موجود ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان کے چپے چپے میں گیس پہنچا دی گئی ہے لیکن جہاں سے یہ گیس نکلتی ہے وہاں اب تک میسر نہیں۔رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کا نام صوبہ بلوچستان۔ بلوچستان پاکستان کا وہ واحد صوبہ جس کی سرزمین میں معدنیات کی کمی نہیں ہے قدرت نے اس سرزمین کو سونا، چاندی، گیس، تیل، پیڑول، ڈیزل، کوئلہ و دیگر معدنیات سے نوازا ہےلیکن اس کے باوجود یہاں کے عوام غربت و کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور یہ ملک کا سب سے پسماندہ صوبہ ہے۔

گوادر کو سی پیک کا جھومر کہا جاتا ہے۔ ہر طرف گوادر ہی گوادر۔ لیکن گوادر کے عوام کس حال میں زندگی گزار رہے ہیں، اس کا اندازہ کوئی لگا نہیں سکتا لوگ گوادر میں کئی برسوں سے پانی اور بجلی کے لئے احتجاج کرتے آرہے ہیں اور ماہیگر بحر بلوچ( بحیرہ عرب) میں غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف سراپا احتجاج رہے ہیں عوام کو صاف پانی پینے کے لیے میسر نہیں ہے۔یہ مسئلہ صرف گوادر تک محدود نہیں، یہ مسئلہ پورے بلوچستان میں ہے ۔پاکستان کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں موجود ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان کے چپے چپے میں گیس پہنچا دی گئی ہے لیکن جہاں سے یہ گیس نکلتی ہے وہاں کے لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا بناتے ہیں ۔بلوچستان میں ایک اور بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور دوائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگر کسی کو ایک چھوٹی سی بیماری ہو تو اسے کراچی جانا پڑتا ہے کیونکہ یہاں تو ہسپتال نام ہی چیز ہی نہیں ہے۔ اگر کسی کو کوئی پیچیدہ بیماری ہوتی ہے تو اسے کراچی جانا پڑتا ہے، جس پر ہزاروں کے خرچے کے علاوہ تکلیف الگ ہے۔تعلیم قوموں کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ے۔لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں تعلیم کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے بچوں کو پڑھنے کا بہت شوق ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں سہولیات نہ ہونے کے باعث تعلیم سے محروم ہیں۔بلوچستان کے بیشتر سکولوں میں کلاس روم اور اساتذہ کی قلت ہے۔ کچھ ایسے سکول بھی جہاں طالب علموں کی تعداد 500 سے زیادہ ہے لیکن استاد ایک ہے۔

بلوچستان کی بدحالی میں نہ صرف معاشی صورتحال بلکہ سیاسی حالات بھی شامل ہیں اور یہ سلسلہ آج کا نہیں بلکہ 1947 سے چلا آرہا ہے ہر آنے والے حکمرانوں نے بلوچستان کو اہمیت دینے کی بجائے اپنے مقاصد حاصل کی، مقاصد کا

مطلب بلوچستان کے وسائل لوٹے اور استعمال کیے۔بلوچستان کے ساحل و وسائل بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہیں سی پیک پر پہلا حق بلوچستان اور گوادر کے عوام کا ہے لیکن اس کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔



Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی