ریاستی سر پرستی اور ظالم سردار


ایک جانب بلوچ خواتین کو سنگین ریاستی اجتماعی سزا کا سامنہ ہے تو دوسری جانب ریاستی سر پرستی میں کچھ ایسے سردار ھیں جو اپنے نجی جیلوں میں بلوچ خواتین و بچوں کو سالوں سے قید کیے ہوئے ہیں اور انہیں ریاست کی جانب سے کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

بلوچستان کے کہی علاقوں میں سرکاری سرداروں کے نجی جیل موجود ہیں جو خواتین کے علاوہ مردوں اور بچوں کو بھی اپنے قیدوبند میں رکھتے ہیں۔

قوم کو غلام بنانے کیلئے دشمن کو زیادہ کُچھ نہیں کرنا پڑتا ہے بس عبدلرحمان کھتران جیسے کسی سردار کو لالچ دے کر خریدتا یے تو ساری برادری یا قبائل ڈاریکٹ زہنی غلام بن جاتا ہے۔

درندہ صفت سردار کھیتران کو بارکھان میں اپنی حکومت بنانے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے جو غریب عوام کو اپنا غلام سمجھ کر پاؤں تلے روند رہا جس سے کوئی پوچھنے والا نہیں وقت کے اس فرعون کو انسانی جانوں سے کھیلنے کا لائسنس دیکر بلوچستان کا سینیئر وزیر بنایا گیا ہے۔

بارکھان میں صوبائی وزیر بلوچستان سردار کھیتران کا نجی جیل ہے جہاں اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر مظلوموں کو قید کیاجاتاہے لوگوں کو خوفزدہ کرکے خاموشی اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے پہلی بار سردار کھیتران کے مظالم کے خلاف خان محمد مری اور اس کی فیملی سینہ سپر ہوئی تو اس کی فیملی کے 8 افراد کو اغواہ کرکے ناحق قید کیا گیا

یہ پہلی دفع نھیںھے اس سے پہلے 2014 میں، 2 خواتین اور 3 بچے اس کی نجی عقوبت خانے میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے پائے گئے۔ پولیس نے احاطہ میں گولہ بارود اور ہتھیاروں سے بھرا ایک ٹرک بھی قبضے میں لے لیا تھا

اس خبر کو بین الاقوامی میڈیا نے کور کیا اور پھر بھی وہ آزاد ہونے میں کامیاب ہو گئے کیونکہ ان کے سر پر ریاستی ہاتھ جو تھا اس لیے اب یہ ہمارا فرض بنتا ھے کہ ہم اس طرح کے ظالموں کو کفر کردار تک پہنچانے میں اپنی آواز اٹھائیں


2006 میں دو نابالغ لڑکیوں کی زبردستی شادیوں کا حکم دینے کے جرم میں کھیتران کوجیل بھیج دیا گیا تھا لیکن بعد میں نسرین بلوچ سے تعلق اور پاکستان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اپنے طاقتور رابطوں کی وجہ سے وہ بچ گیا

اب جبکہ ہم اچھی طرح سے سمجھ چکے ھیں کہ ایسے ظالم سرداروں کو جن کے اوپر ریاستی دست رکھیائی ھے یہاں کی عدالت تو سزا دینے سے رہی اس لیے اب یہ ہمارا فرض بنتا ھے کہ ہم اس طرح کے ظالموں کو کفر کردار تک پہنچانے میں اپنی آواز اٹھائیں کینوکہ عوام اگر ان کو بنا سکتی ھے تو ان کا تختہ پلٹنے کی بھی طاقت رکھتی ھے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی